ریلوے سکولوں میں اصلاحات کی تیاری

پنجاب کے تعلیمی ماڈل کے مبطابق سکول آ ئوٹ سورس کئے جائینگے:حنیف عباسی 
لاہور(خصوصی رپورٹ ) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے ملاقات کی، پنجاب کے تعلیمی ماڈل پر ریلوے سکولوں میں اصلاحات لانے پر اتفاق ہوا، وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا تعلیمی معیار میں بہتری کیلئے ریلوے سکول آ ئوٹ سورس کئے جائیں گے۔صوبائی وزیر نے چھانگا مانگا ٹورسٹ ٹرین کو بحال کرنے کی تجاویز پیش کیں۔ ٹیکسلا، چھانگا مانگا سمیت چار مقامات پر ٹورسٹ ٹرینیں چلانے کی تجاویز پر گفتگو کی گئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی منظوری پر ٹورسٹ ٹرینیں حکومت پنجاب کے تعاون سے چلائی جائیں گی اداروں میں بہتری لانے کیلئے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ صوبائی وزیر نے وزیر ریلوے سے قصور میں ریلوے زمینوں پر تجاوزات کے خلاف ایکشن لینے کی درخواست کی۔ وزیر ریلوے نے قصور، کوٹ رادھا کشن، کنگن پور، کھڈیاں میں فوری اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر ریلوے کا کہنا پاکستان میں پرفارمنس بیسڈ سیاست ہونی چاہیے،ہم پرفارم کر کے بتائیں گے کہ کیسے ادارے ترقی کرتے ہیں، ہم سے مقابلہ کارکردگی کی بنیاد پر ہونا چاہیے۔