ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: فائنل سے قبل اختتامی تقریب میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار کی پرفارمنس

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: فائنل سے قبل اختتامی تقریب میں عالمی شہرت یافتہ گلوکار کی پرفارمنس

 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ فائنل میچ اتوار کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا، جہاں بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین مقابلہ ہوگا۔ 
فائنل سے قبل، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ایک خصوصی اختتامی تقریب منعقد کی جائے گی۔اس تقریب میں معروف گلوکار رکی مارٹن اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔یہ چوتھا موقع ہوگا جب دونوں ٹیمیں کسی آئی سی سی ایونٹ کے فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔ اس سے قبل 2000 میں ناک آؤٹ، 2021 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، اور حال ہی میں 2025 کے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں یہ مقابلہ ہوا ہے۔8 مارچ کو ہونے والے فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، جس میں بھارت کا پلڑا بھاری سمجھا جا رہا ہے کیونکہ اس نے حالیہ چیمپئنز ٹرافی کا فائنل بھی جیتا تھا۔یہ مقابلہ نہ صرف کھیل کے میدان میں بلکہ عالمی سطح پر کرکٹ کے شائقین کے دل جیتنے کے لیے ایک اہم لمحہ ہوگا۔