اسلام آباد(آئی این پی)ملک کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے فروری میں ملا جلا کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جہاں کل پٹرولیم فروخت 1.14ملین ٹن رہی، جو سالانہ دو فیصد اضافے اور جنوری کے مقابلے میں 18فیصد کمی کو بھی ظاہر کرتی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں موٹر سپر ٹ کی فروخت فروری میں 0.56ملین ٹن رہی۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت 0.43ملین ٹن تک گر گئی، جو سالانہ 4فیصد اور جنوری کے مقابلے میں 29فیصد کم ہے۔فرنس آئل کی فروخت 0.05ملین ٹن رہی، جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں 9 فیصد کم ہے۔