لاہور : گاڑیاں غیر محفوظ، چوروں کی موجیں

نامعلوم چور ایک ہی روز میں تین شہریوں کی گاڑیوں کے سائیڈ مرر لے اڑے، شہریوں میں تشویش کی لہر ،سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی
لاہور(کرائم رپورٹر)وحدت کالونی میں گاڑیوں سے سائیڈ مرر چوری کرنے کی وارداتوں میں اضافہ، نامعلوم چور ایک ہی روز میں تین شہریوں کی گاڑیوں کے سائیڈ مرر لے اڑے۔وارداتوں کی کلوز سرکٹ (سی سی ٹی وی) فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، جس میں شلوار قمیض میں ملبوس ایک شخص کو گاڑیوں کے سائیڈ مرر چوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔واقعے کے بعد شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں گاڑیوں کی سکیورٹی کے حوالے سے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ ایسی وارداتوں کی روک تھام ممکن ہو سکے۔دوسری جانب متاثرہ شہری شاہد کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ پولیس کی جانب سے ملزم کی تلاش اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔