ڈاکے،چوریاں،شہری عدم تحفظ کا شکار ہونے لگے

لاکھوں روپے ،طلائی زیورات موبائل فون ، گاڑیوں سمیت سامان لوٹ لیا گیا
 لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت میں اختر سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون,برکی میں بابر سے 2لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون,گلشن راوی میں شاہد سے 2 لاکھ 25 ہزار روپے اور موبائل فون، شاہدرہ ٹاؤن میں عقیل سے 2لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون، شادمان میں عدنان سے 2 لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ٹاون شپ،کوٹ لکھپت اور مناواں سے گاڑیاں جبکہ ملت پارک سندر اور لوہاری سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔