وینزویلا آپریشن میں 150طیاروں کی شمولیت کا انکشاف

آپریشن کی تیاری کئی ماہ سے جاری تھی اور اس میں دہائیوں کے عسکری تجربے سے فائدہ اٹھایا گیا
واشنگٹن (آئی این پی )امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے وینزویلا میں کیے گئے امریکی فوجی آپریشن کی تفصیلات جاری کر دییں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر دفاع کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنرل ڈین کین نے کہا کہ یہ کارروائی صدر ٹرمپ کے حکم پر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے کی گئی۔امریکی فوجی سربراہ کے مطابق اس آپریشن کی تیاری کئی ماہ سے جاری تھی اور اس میں دہائیوں کے عسکری تجربے سے فائدہ اٹھایا گیا۔ زمینی، فضائی اور بحری افواج نے مشترکہ طور پر کارروائی کی جبکہ سی آئی اے، این ایس اے، این جی اے اور دیگر انٹیلی جنس اداروں نے بھرپور تعاون فراہم کیا