اہلیہ نے ہمیشہ میرے پیشے کو سمجھا ‘ خود بھی اس بات کا خیال رکھتا ہوں ہمارے رشتے میں محبت اور اعتماد برقرار رہے،گفتگو
کراچی (شوبز ڈیسک)اداکار جنید خان نے کہا ہے کہ کہ اداکاروں کی بیویوں میں بہت حوصلہ ہوتا ہے کیونکہ شوہر کو اسکرین پر دوسری خواتین کے ساتھ دیکھنا آسان نہیں ہوتا۔سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران جنید خان سے سوال کیا گیا کہ ان کی اہلیہ اداکاری کے پیشے اور اسکرین پر دوسری خواتین کے ساتھ رومانوی کرداروں کو کس طرح قبول کرتی ہیں؟اس پر اداکار کا کہنا ہے کہ اداکاروں کی بیویوں میں بہت حوصلہ ہوتا ہے، میری اہلیہ تعلیم یافتہ ہیں، دنیا گھوم چکی ہیں اور شوبز انڈسٹری کو بھی سمجھتی ہیں، لیکن اس کے باوجود اپنے شوہر کو اسکرین پر دوسری خواتین کے ساتھ دیکھنا آسان نہیں ہوتا۔جنید خان نے کہا کہ میری اہلیہ نے ہمیشہ میرے پیشے کو سمجھا ہے اور میں خود بھی اس بات کا خیال رکھتا ہوں کہ ہمارے رشتے میں محبت اور اعتماد برقرار رہے اور اہلیہ خود کو اہم محسوس کریں۔ان کا کہنا ہے کہ اداکاراں کے شوہر عموما اپنی بیویوں کے دوسری مرد اداکاروں کے ساتھ کام کرنے پر زیادہ اعتراض نہیں کرتے، تاہم مرد اداکاروں کی بیویاں اکثر اس حوالے سے غیر محفوظ محسوس کرتی ہیں اور اپنے شوہروں کے ساتھ کام کرنے والی اداکاراں سے متعلق عدم تحفظ کا شکار ہو جاتی ہیں۔