یوم یکجہتی کشمیر: پنجاب پولیس کے سیکیورٹی انتظامات مکمل

یوم یکجہتی کشمیر: پنجاب پولیس کے سیکیورٹی انتظامات مکمل

لاہور: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پنجاب پولیس نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

آئی جی پنجاب کے مطابق، یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی اور تمام سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ ممکنہ شرپسند عناصر پر نظر رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں، جبکہ عوام کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔پولیس حکام کے مطابق، صوبے بھر میں 11 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ ان میں 175 گزٹڈ افسران، 240 انسپکٹرز، 600 سب انسپکٹرز، 948 اے ایس آئیز، 702 ہیڈ کانسٹیبلز، 8 ہزار کانسٹیبلز اور 300 لیڈی پولیس اہلکار شامل ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کے ذریعے تمام سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

 یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے صوبے بھر میں 448 پروگرامز کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، جن میں 346 ریلیاں، 84 سیمینارز اور 23 دیگر تقریبات شامل ہیں۔آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور، آر پی اوز اور سی پی اوز کو سیکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس کے علاوہ، تقریبات کے داخلی راستوں پر میٹل ڈیٹیکٹرز اور واک تھرو گیٹس نصب کیے جائیں گے تاکہ سیکیورٹی مزید مؤثر بنائی جا سکے۔