پاکستان اور افغانستان کے مذاکرات میں پیش رفت ہورہی ہے:چین

 دونوں چین کی ثالثی کو اہمیت دیتے ہیں اور بات چیت کیلئے دوبارہ بیٹھنے کو تیار ہیں:وزارت خارجہ
 بیجنگ ( آن لائن )چین نے  کہا ہے  پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں مسلسل پیش رفت ہو رہی ہے ۔ یہ مذاکرات اس وقت ہورہے ہیں جب دونوں ہمسایہ ممالک اپنے بدترین تنازعے کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو 2021 میں طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد پیدا ہوا۔ چین، جو دونوں ممالک کے مغربی سرحد سے ملتا ہے، نے ثالثی کا کردار ادا کیا ہے۔ چین نے ان کے وزرائے خارجہ کے ساتھ فون پر بات چیت کی اور مارچ میں ایک خصوصی ایلچی بھیجا۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان  ماؤ ننگ  نے کہا کہ ‘‘پاکستان اور افغانستان دونوں چین کی ثالثی کو اہمیت دیتے ہیں اور بات چیت کے لیے دوبارہ بیٹھنے کے لیے تیار ہیں، جو ایک مثبت پیش رفت ہے۔