جنوبی کوریا میں اے آئی روبوٹ ’’گابی‘‘ بدھ راہبوں کی صف میں شامل

جنوبی کوریا میں اے آئی روبوٹ ’’گابی‘‘ بدھ راہبوں کی صف میں شامل

جنوبی کوریا میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) نے روحانیت اور تصوف کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے، جہاں بدھ مت کے بڑے فرقے جوگئی (Jogye) نے ایک تقریب کے دوران ’’گابی‘‘ نامی روبوٹ کو اپنے راہبوں کی صف میں شامل کرلیا۔

اس اقدام کا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ اے آئی ٹیکنالوجی کو رحم دلی، محبت، ہمدردی اور ذمہ داری جیسے انسانی جذبات و اقدار کے ساتھ جوڑا جا سکتا ہے، جبکہ انسان اور مشین مل کر انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر سکتے ہیں۔گابی بدھ راہبوں کے ساتھ مل کر مقامی افراد اور دیگر لوگوں کو بدھ مت کی تعلیمات اور نظریات سے آگاہ کرنے میں بھی کردار ادا کرے گا۔یہ اقدام ٹیکنالوجی اور مذہبی تعلیمات کے درمیان ایک منفرد امتزاج کے طور پر سامنے آیا ہے۔