مختلف کینسر کو 12 مرتبہ شکست دینے والی خاتون پر ماہرین حیران

سب سے پہلے  دو برس کی عمر میں سرطان  نے آگھیرا ، لیکن علاج کے بعد زندہ رہیں
پھر 15 برس کی عمر میںخاتون کو بچہ دانی کا سرطان ہوا ، یہاں بھی انہوں نے کینسر سے شفا پائی
  ماہرین کی ٹیم کی  36 سالہ ہسپانوی خاتون پر تحقیق ، سرطان کے خلاف علاج کی راہیں کھل سکتی ہیں
 اسلام آباد(یواین پی) دنیا طبی عجائبات سے بھری ہوئی ہے اور اب دنیا کی معلومہ تاریخ کا پہلا کیس سامنے آیا ہے جس میں ایک خاتون کئی اقسام کے کینسر کی 12 مرتبہ شکار ہوئیں، ہر بار کینسر کو شکست دی اور اب بھی زندہ اور تندرست ہیں۔ اب ماہرین کی ایک ٹیم خاتون پر تحقیق کر رہی ہے کیونکہ اس سے ہی سرطان کے خلاف علاج کی راہیں کھل سکتی ہیں۔36 سالہ ہسپانوی خاتون کا معاملہ بہت ہی پراسرار ہے کیونکہ اب تک وہ 12 مختلف اقسام کے سرطان کی شکار ہوچکی ہیں اور سب سے پہلے انہیں دو برس کی عمر میں سرطان کے آگھیرا تھا، لیکن اس عمر میں بھی وہ علاج کے بعد زندہ رہیں۔پھر 15 برس کی عمر میں انہیں بچہ دانی کا سرطان ہوا اور یہاں بھی انہوں نے شفا پائی۔ پھر 20 برس کی عمر میں منہ میں لعاب بنانے والے غدود میں سرطان پھیلا جنہیں جراحی سے نکالا گیا۔ اس کے بعد انہیں ٹھوس اور لجلجی ہڈیاں ملانے والے ٹشوز کا کینسر (سارکوما) ہوا۔لیکن کینسر ان کے پیچھے دوڑتا رہا اور وہ 20 سے 30 برس کے درمیان کئی مرتبہ سرطان کی شکار رہیں۔ اس دوران ان کے جسم میں مزید 12 رسولیاں بنیں جن میں سے 5 کینسر سے بھری ہوئی تھیں