لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں عالمی منڈی کے مطابق کمی، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ریفائنریز کے غیر معمولی منافع کی تحقیقات کی درخواست پر سماعت ہوئی ،جسٹس ابد عزیز شیخ نے فریقین سیتحریری جواب طلب کرلیا۔جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نیموقف اپنایا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی،پاکستان میں عالمی منڈی کے مطابق عوام کو پیٹرولیم مصنوعات میں ریلیف نہیں دیا گیا، تمام آئل کمپنیوں اور متعلقہ اداروں کا مکمل آڈٹ ریکارڈ طلب کیا جائے، آئل کمپنیوں کے غیر معمولی منافع کی عدالتی نگرانی میں تحقیقات کرائی جائیں ،عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی معیار کے مطابق طے کرنے کا حکم دے۔