پولیس نے لاکھوں روپے نقدی، غیر ملکی کرنسی اور اکتیس تولے سونا برآمد کرلیا
لاہور(کرائم رپورٹر)گھر سے 2کروڑ کی بڑی چوری کا معمہ حل کر لیا گیاسیف سٹی کیمروں کی مدد سے 2خواتین سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے نقدی، غیر ملکی کرنسی اور اکتیس تولے سونا برآمد کرلیا گیا۔ ترجمان سیف سٹی کے مطابق سیالکوٹ سے شہری نے گھر میں چوری کی اطلاع ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر دی۔ متاثرہ شہری نے بتایا کہ فیملی کے ہمراہ گھر سے باہر گیا تھا، واپسی پر گھر سے قیمتی سامان غائب ملاسمارٹ سیف سٹی سیالکوٹ کے ورچوئل پیٹرولنگ آفیسر نے کیمروں کی مدد سے ملزمان کی ٹریسنگ شروع کی۔ سیف سٹی کیمروں میں خاتون کو چوری کے بعد ایک رکشہ میں جاتے ہوئے دیکھا گیا۔سیف سٹی کے جدید اے آئی بیسڈ نمبر پلیٹ ریکگنیشن سسٹم سے رکشہ ٹریس کر لیا گیا۔ تمام شواہد کی مدد سے سیالکوٹ پولیس نے فوری کارروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیاپنجاب بھر میں قائم سمارٹ سیف سٹی سینٹرز کی مدد سے جرائم کی فوری ٹریسنگ ممکن ہو رہی ہے شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر دیں۔