کراچی (آئی این پی )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں دوسرے روز بھی استحکام دیکھنے میں آیا ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 14 ہزار کی حد کو چھو لیا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر بھی سستا ہو گیا۔کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 784 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس سے انڈیکس نے ایک لاکھ ، 14ہزار کی حد عبور کر لی۔دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت بھی گر گئی ہے ، انٹر بینک میں 7 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر 278روپے 90پیسے کا ہو گیا۔