راولپنڈی (آئی این پی)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ کشمیر ریاست کا سب سے لاڈلا بچہ ہے، اور یہ پاکستان کی شہ رگ تھا اور رہے گا،مسئلہ کشمیر کو سمجھنے کے لیے بنیادی حقائق کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ پریس بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آ کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیریوں نے کرنا ہے، جب ان سے الحاق کا سوال ہوگا تو کشمیری ہر حال میں پاکستان کیساتھ الحاق کریں گے، اس وجہ سے نہیں کہ ان کا پاکستان سے ثقافتی اور مذہبی ہم آہنگی ہے، بلکہ اس لیے انہوں نے بھارتی ظلم دیکھا ہے اور وہ پاکستان کے پیچھے اپنے آباو اجداد کی قبریں پیچھے چھوڑ کر آئے ہیں۔