بجلی 1.3 روپے سستی؟

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے دسمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل کر لی۔ چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت سماعت ہوئی، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹی نے ایف سی اے کی مد میں 1روپیہ 3پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی۔ ترجمان نے کہا سی پی پی اے جی کی مسلسل 6 ماہ سے ایف سی اے کی مد میں کمی کی درخواست کی گئی۔ نومبرکے ایف سی اے کی مد میں 75 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا۔ اس کااطلاق ماسوائے لائف لائن ، گھریلو 300یونٹ ،زرعی،پری پیڈ اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز، کے الیکٹرک تمام ڈسکوز صارفین پر ہوگا۔ اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔