پشاور(خصوصی رپورٹ ) خیبرپختونخوا حکومت کے فلیگ شپ منصوبے بی آر ٹی کا سالانہ خسارہ 4ارب سے تجاوز کر گیا۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران بی آر ٹی کو سبسڈی کی مد میں 4ارب 20کروڑ روپے دئیے جائیں گے، گذشتہ مالی سال کے دوران بی آر ٹی کا خسارہ 6ارب 25کروڑ روپے تک پہنچ گیا تھا۔محکمہ خزانہ نے بتایا ہے کہ بی آر ٹی کے کرایوں میں فی سٹاپ 5روپے اضافے سے خسارے میں 2 ارب روپے کی کمی آئی ہے جبکہ بی آر ٹی کیلئے اگلے مالی سال کے دوران مزید 50بسیں چین سے خریدی جائیں گی۔