ڈاکو ٹھکانے چھوڑ کر سندھ کی جانب فرار ہونے پر مجبور ہو گئے: آئی جی ڈاکٹر عثمان انور
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس رحیم یار خان کی کچہ کریمینلز کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس رحیم یار خان نے روجھان سے ملحقہ کچہ کراچی کے علاقے میں کریمینلز کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے کریمینلز کے ٹھکانے جلا دئیے جبکہ 2 ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پولیس کچہ کریمینلزکے ٹھکانوں میں گھس گئی اور شدید فائرنگ سے ڈاکو ٹھکانے چھوڑ کر سندھ کی جانب فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔پولیس نے تمام علاقے کا گھیراؤ کر لیا اورسرچ آپریشن جاری ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے رحیم یار خان پولیس کو شاباش دی اور کہا کہ کچہ سے شرپسند اور دہشت گرد عناصر کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔