اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق ملک بھر کے 97 منتخب اضلاع میں 2 تا 8 نومبر ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا جس کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے دو کروڑ 39 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا ئو کے قطرے پلا ئے جا ئینگے۔ پنجاب کے 13 اضلاع میں 92 لاکھ 78 ہزار ، سندھ کے 20 اضلاع میں 68 لاکھ 83 ہزار ، خیبر پختونخوا کے 27 اضلاع میں 48 لاکھ 8 ہزار ، بلوچستان کے 31 اضلاع میں 22 لاکھ 17 ہزار ، اسلام آباد میں 4 لاکھ 47 ہزار ، آزاد کشمیر کے 2 اضلاع میں 1 لاکھ 83 ہزار اور گلگت بلتستان کے 3 اضلاع میں 1 لاکھ 53 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلا ئے جا ئیں گے ۔