بس میں خاتون مسافر کو ہراساں ، پولیس اہلکار گرفتار

مسافروں نے کانسٹیبل مبشر حسین کے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور سے اوکاڑہ جانے والی مسافر بس میں تھانہ گرین ٹاؤن کے پولیس اہلکار نے مسافر خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیاشرمناک واقعہ کی موبائل ویڈیوز، اہلکار کی شناختی دستاویزات منظر عام پر آگئیں ذرائع کے مطابق موبائل ویڈیوز متاثرہ خاتون اور بس میں سوار کچھ دیگر مسافروں نے بنائیں موبائل ویڈیوز میں کانسٹیبل مبشر حسین مسافر خاتون کو ہراساں کرتا دکھائی دیتا ہیخاتون کے شور مچانے پر پولیس اہلکار نے بس سے اترنے کی کوشش کی دیگر مسافروں نے کانسٹیبل مبشر حسین کے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی موبائل ویڈیوز میں کانسٹیبل مبشر حسین خاتون اور دیگر مسافروں کو دھمکاتا نظر آتا ہے مسافروں نے ملزم پولیس اہلکار کو پتوکی میں موٹروے پولیس کے حوالے کر دیاموٹروے پولیس کے پٹرولنگ آفیسر ریاض نے ملزم کو تھانہ سٹی پتوکی کے حوالے کر دیاکانسٹیبل مبشر حسین کا بیلٹ نمبر 28618 ہے لاہور کے تھانہ گرین ٹاؤن میں تعینات ہے ملزم پولیس اہلکار کے شناختی کارڈ پر مستقل پتہ تحصیل پتوکی ضلع قصور درج ہے ترجمان پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث پولیس اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے محکمانہ انکوائری کی جا رہی ہے