اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے سارا انعام قتل کیس میں سزا یافتہ مجرم شاہنواز امیر کی والدہ کی بریت کے خلاف اپیل میں نوٹس جاری کردئیے۔جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی، راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ ثمینہ شاہ کی بریت کی درخواست پر پہلے فیصلہ کیا جائے، جس جگہ قتل ہوا اس جگہ ثمینہ شاہ موجود تھیں، انہوں نے ہی پولیس کو بلایا تھا۔جسٹس انعام امین منہاس نے وکیل سے سوال کیا کہ ثمینہ شاہ کا کردار کیا تھا؟ جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ ثمینہ شاہ نے پولیس کو بلایا