لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں خاوند نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی کو چھت سے گرا دیا، جس کے نتیجے میں خاتون زخمی ہوگئی۔
پولیس کے مطابق 40 سالہ عائشہ کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے میو ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ عائشہ کے شوہر اکرم نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی کے باعث اسے چھت سے گرایا۔پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔