لاہور میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 204 ریکارڈ کی گئی، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کی صورتحال بھی تشویشناک رہی۔
پیراگون سٹی میں اے کیو آئی 271، برکی روڈ پر 227، اقبال ٹاؤن میں 206 جبکہ ڈی ایچ اے فیز 5 میں 203 ریکارڈ کیا گیا۔ماڈل ٹاؤن میں فضائی آلودگی کی شرح 202، بیدیاں روڈ پر 189، چمن پارک میں 186 جبکہ عسکری ٹین میں اے کیو آئی 171 ریکارڈ ہوا۔ماہرین نے شہریوں کو فضائی آلودگی کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری طور پر کھلے ماحول میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوائیں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔