نواز شریف جینیوا کے اسپتال سے فارغ، علاج کے بعد ہوٹل میں ہیں

نواز شریف جینیوا کے اسپتال سے فارغ، علاج کے بعد ہوٹل میں ہیں

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف جینیوا کے اسپتال سے فارغ ہو گئے ہیں۔

نواز شریف اسپتال میں 7 دن رہے، جہاں ان کا دل کے حوالے سے پروسیجر مکمل کیا گیا۔ ان کے علاج کے لیے وہی سرجن ذمہ دار تھا جو کئی سال سے ان کا علاج کر رہا ہے، جس سے فیملی مطمئن ہے۔فیملی نے بتایا کہ نواز شریف اب جینیوا کے ہوٹل میں اپنے بیٹے حسن نواز اور ڈاکٹر عدنان کے ساتھ قیام کر رہے ہیں اور ہر لحاظ سے تندرست ہیں۔ اسپتال سے فارغ ہونے کے بعد ان کی صحت بہتر ہے اور وہ آرام کر رہے ہیں۔