معذور کی جلی لاش بر آمد

پولیس کو مظہر کی سوختہ لاش کھیتوں سے ملی، بھائی کا بھابی پرالزام، کارروائی شروع کردی
چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) چیچہ وطنی کے تھانہ کسووال کے نواحی گا ئوں 119 سات سی ڈی آر میں 49 سالہ معذور شخص مظہر عباس عرف ککی کی پراسرار ہلاکت کا واقعہ پیش آیا ہے، جسے مبینہ طور پر گلا گھونٹ کر قتل کرنے کے بعد لاش کو آگ لگا کر خاکستر کر دیا گیا۔ پولیس نے لاش بر آمد کر کے کارروائی شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق مقتول مظہر عباس ککی کسووال اڈے پر ریڑھی لگا کر نان ٹکی فروخت کرتا تھا، تاہم کچھ عرصہ قبل ایک مسافر بس کی ریڑھی کو ٹکر کے نتیجے میں ٹانگ کٹ جانے سے معذور اور بیروزگار ہو گیا۔مظہر کا بیوی عابدہ سے اکثر جھگڑا رہنے لگا۔ 21 اکتوبر کو کھیت میں سولر پلیٹوں کینیچے سے مظہر عباس کی جلی ہوئی لاش بر آمد ہوئی۔ پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعدلاش مقتول کے بھائی اعجاز کے سپرد کر دی۔مقتول کے بھائی اعجاز نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی بھابی عابدہ نے صدیق نامی ملزم کے ساتھ مل کر اسکے بھائی مظہر کو پہلے قتل کیا اور پھر ثبوت مٹانے کی غرض سے لاش کو آگ لگا کر جلادیا۔ تھانہ کسووال پولیس نیابتدائی کارروائی مکمل کر لی اور سپیشل ٹیم مزید انکوائری کر رہی ہے۔ پولیس حکام کا موقف ہے کہ فرانزک رپورٹ کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آسکیں گے۔