کراچی(آئی این پی)کراچی میں پولیس اور رینجرز نے پرانا گولیمار سے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے7کارندوں کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں صابر، ولید، محمد عدنان، فیصل، محمد فہیم، سمیر اور احسان پٹھان شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے 8 نائن ایم ایم پسٹل، 550 مختلف اقسام کا ایمونیشن، 16 موبائل فونز، 2700 گرام تنزانیہ، 1280 گرام آئس، 4 عدد وائی فائی ڈیوائسز، ایک عدد موٹر سائیکل اور نقد ی بھی بر آمد کر لی گئی۔دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ کالعدم تنظیم بی ایل اے کی مالی معاونت کے ساتھ ساتھ ٹارگٹ کلنگ، منشیات فروشی، ڈکیتیوں اور سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔