نارووال جموں 4 امیدوارمیاں عمر قاسم کی الیکشن مہم ،استقبالیہ جلسہ

 نارووال جموں 4 امیدوارمیاں عمر قاسم کی الیکشن مہم ،استقبالیہ جلسہ

میں وعدہ کرتا ہوں کہ میاں مشتاق نے جو فیصلہ دیا ، میں جیت کر خادم بن کر خدمت کروں گا ، ہمیں پتا ہے کہ اس حلقے کے لوگ بدلاو چاہتے ہیں:میاں عمر قاسم
میاں عمر قاسم کی الیکشن مہم کے سلسلے میں ظفروال درمان روڈ پر بڑے جلسہ عام کا انعقاد، چیئرمین الرحمن ڈویلپرز اینڈ پبلک نیوز میاں مشتاق مہمان خصوصی تھے 
مختلف سیاسی جماعتوں کے یوسی چیئرمینوں نے عمر قاسم کی حمایت کا اعلان کر دیا،حلقہ کے تمام یوسی سے اہم سیاسی نمائندے اور لوگوں کی بڑی تعدادجلسہ میں شریک ہوئی
ظفروال(پبلک نیوز) جموں کے ایم ایل اے کے الیکشن ،جموں حلقہ چار نارووال سے امیدوار میاں عمر قاسم کی الیکشن مہم ،الیکشن مہم کے سلسلے میں ظفروال درمان روڈ پر جلسہ عام کا انعقاد،جلسہ میں چیئرمین الرحمن ڈویلپرز اینڈ پبلک نیوز میاں مشتاق مہمان خصوصی تھے ،حلقہ کے تمام یوسی سے اہم سیاسی نمائندے جلسہ میں شریک ہوئے،جموں و کشمیر ریاستی الیکشن میں نارووال جموں 4 کی سیٹ پر الیکشن مہم عروج پرپہنچ گئی، جموں 4 کی سیٹ پر نوجوان امیدوار میاں عمر قاسم کا حلقے میں اہم سیاسی قائدین کے لئے استقبالیہ جلسہ ،مختلف سیاسی جماعتوں کے یوسی چیئرمینوں نے عمر قاسم کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ امیدوار ایم ایل اے جموں میاں عمر قاسم نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پتا ہے کہ اس حلقے کے لوگ بدلاو چاہتے ہیں ،ہم وہ تبدیلی لائیں گے میاں نواز شریف اور ن لیگ کی قیادت کی طرف سے اس حلقے میں لوگوں کی مدد کروں گا ۔اس حلقے میں ریاستی لوگوں کو مختلف ڈاکیومنٹ بنوانے تک ترلے کرنے پڑتے تھے ۔ریاستی لوگوں کو پتا ہی نہیں چلتا تھا کس کے پاس جانا ہے ہمارے نمائندے کدھر ہیں ۔اس بدلاو کا آغاز میاں مشتاق کی قیادت میں ہو چکا ہے ٹیم تشکیل دی جا چکی ہے۔میں پوری ٹیم کے سامنے وعدہ کرتا ہوں کہ میاں مشتاق صاحب نے جو فیصلہ دیا ہے میں جیت کر خادم بن کر خدمت کروں گا ۔مخالفین کو بھی کہتا ہوں کہ ہم محبت امن والے لوگ ہیں ہمارے ساتھ چلیں ۔ہم انشاء اللہ مل کر اس حلقے کی محرومیاں دور کریں گے، یہ سیٹ جیت کر لوگوں کے حوالے کریں گے کوئی شخص یہ نہیں کہے گا کہ جیت کر ایم ایل اے ملا نہیں،یہ سیٹ جیت کر لوگوں کے حوالے کریں گے ،کوئی شخص یہ نہیں کہے گا کہ جیت کر ایم ایل اے ملا نہیں۔