پاکستان میں پہلی بار سماعت سے محروم افراد کیلئے اے آئی ترجمان متعارف

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان میں سماعت سے محروم افرادکیلئے اے آئی پر مبنی سائن لینگویج ترجمان صلہ اور معاون نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ایسے اے آئی ترجمان منصوبہ سنو کا حصہ ہے جسے پاکستانی ادارے ConnectHear نے یوفون کے تعاون سے تیار کیا ہے۔ یہ نظام خاص طور پر بہرے اور کم سننے والے افراد تک اہم معلومات پاکستانی اشاروں کی زبان میں پہنچانے کیلئے بنایا گیا ہے۔اس ٹیکنالوجی کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ عام بول چال یا اہم اعلانات کو سائن لینگویج میں قابلِ فہم انداز میں پیش کیا جائے۔ اے آئی کی مدد سے معلومات کو ایسے فارمیٹ میں منتقل کیا جا سکتا ہے جسے سماعت سے محروم افراد آسانی سے سمجھ سکیں