دنیا کے یوٹیوبر پیوڈی پائی نے اپنے بیٹے بیورن کی بڑھتی عمر کے پیش نظر فیملی ولاگز باقاعدگی سے شیئر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پیوڈی پائی نے اپنے فیصلے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بیٹے کو مستقبل میں اپنی نجی زندگی کے بارے میں خود فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل ہو کہ اس کی زندگی کا کون سا حصہ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جائے۔یوٹیوبر کے مطابق جیسے جیسے بیورن بڑا ہو رہا ہے، اس کی پرائیویسی کا خیال رکھنا ان کے لیے مزید اہم ہوتا جا رہا ہے۔ اسی وجہ سے وہ اب باقاعدگی سے فیملی ولاگز شیئر نہیں کریں گے۔پیوڈی پائی کے اس فیصلے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی مختلف ردعمل سامنے آ رہا ہے، جبکہ کئی صارفین نے بچے کی نجی زندگی کے احترام کے فیصلے کو سراہا ہے۔