کوئٹہ (آئی این پی ) بلوچستان کے ضلع حب میں وندر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے نتیجے میں شہری خوف زدہ ہوکرگھروں سے باہرنکل آئے۔تفصیل کے مطابق بلوچستان کے ضلع حب میں وندر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے صبح7 بجکر 15 منٹ پر محسوس کئے گئے جس کی ریکٹرسکیل پر شدت 4.3ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز 45کلومیٹر سونمیانی کے جنوب مغرب میں تھا جبکہ گہرائی 10کلومیٹر تھی۔فوری طورپر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔