سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا دورہ، یونیسکو کا حکومت سے تعاون پر اتفاق ، مشاورت کے لئے کمیٹی تشکیل
لاہور(کرائم رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نیپنجاب اور تحریک پاکستان کی تاریخ محفوظ بنانے کے لئے تاریخی قدم اٹھا لیا، لاہور میں 131 سال قدیم عجائب گھر کو بین الاقوامی معیار کا میوزیم بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے میوزیم کا دورہ کیا، آرٹ گیلریز، سکیورٹی آفس، ٹکٹ گھر، کیفے ٹیریا اور مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔قدیم ورثہ اور عمارتوں کے تحفظ کے عالمی ادارے یونیسکو نے پنجاب حکومت سے تعاون پر اتفاق، ورکنگ پلان تیار، عملدر آمد کا فوری آغاز ہوگا، یونیسکو لاہور عجائب گھر کو جدید ٹیکنالوجی اور عالمی معیار کے مطابق بنائے گا، 240 ملین روپے مختص کر دئیے گئے۔پلان میں معاونت کے لئے کامران لاشاری،رضا علی، نیئر دادا سمیت شعبہ کے دیگر ممتاز ماہرین کی معاونت حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی، سیکرٹری سیاحت بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔سینئر صوبائی وزیر نے یونیسکو پلان کی سمری کابینہ کو ارسال کرنے کی ہدایت کر دی۔