اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے 28 ارب روپے سے زائد کی سگریٹ چوری کے معاملے کی تحقیقات ایک ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کمیٹی نے فاٹا اور پاٹا کے نام پر ٹیکس چوری کی تحقیقات کے لیے ذیلی کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔منگل کو پارلیمنٹ لاجز میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر فیصل سلیم الرحمن نے کی۔ اجلاس میں کمیٹی کے اراکین کے علاوہ وزیر مملکت برائے داخلہ، وزارت داخلہ، ایف بی آر اور ایف آئی اے کے حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے سگریٹ چوری کے معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ 2828 کارٹن کی چوری بڑا واقعہ ہے۔ ایف آئی اے نے اس حوالے سے پاکستان کسٹمز کے تین افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش کی تھی