گوجرانوالہ(خصوصی رپورٹ)آن لائن فراڈ کا الزام لگا کر چار بھائیوں کو دوران حراست تشدد کرنے کے بعد لاکھوں روپے رشوت لیکر چھوڑنے والے ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ کے دو افسروں شیروز اور اللہ یار نے اعترافی بیان میں کہا گزشتہ سال فروری میں ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ ندیم خان کی ہدایت پر مظفراقبال کے گھر ریڈ کر کے اسکے چار بیٹوں سلمان، انیب،معیز،نعمان کو حراست میں لیا تھا جن کوایف آئی اے آفس میں تشدد کا نشانہ بنایا تو حراست میں لئے گئے افراد نے ڈیل کی آفر کی جس پر ملزمان سے پانچ کروڑ کی ڈیمانڈ کی 30لاکھ میں ڈیل فائنل ہوئی،رقم کا 33فیصد ڈپٹی ڈائریکٹر ندیم خان نے لیا،10سے 15لاکھ روپے امیرحمزہ چٹھہ نے لئے، تین لاکھ روپے مخبر کودیئے تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم امیر حمزہ، مجاہد علی، شہروز اور اللہ یار ایف آئی اے سائبر کرائم کے اہلکار تھے۔