کولکتہ :آرمی آرڈیننس کور کا کرنل 50 لاکھ رشوت لینے پر گرفتار

 کرنل ہمانشو بالی آرمی آرڈیننس کور ایسٹرن کمانڈ کولکتہ میں تعینات تھا‘ کانپور کی کمپنی سے رشوت لی
کولکتہ(آئی این پی ) رشوت خوری، بدعنوانی اور سنگین جرائم میں پیش پیش بھارتی فوج کا گھنائو نا کردار بے نقاب ہوگیا۔۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے کولکتہ میں آرمی آرڈیننس کور کے کرنل کو 50 لاکھ روپے رشوت کے کیس میں گرفتار کر لیا، بھارتی فوجی افسر کرنل ہمانشو بالی آرمی آرڈیننس کور ایسٹرن کمانڈ کولکتہ میں تعینات تھا جس نے کانپور کی کمپنی سے رشوت لی۔