پاکپتن (خصوصی رپورٹ)پاکپتن سے لاہور جانے والی بھلے شاہ پسنجر ٹرین میں بجلی کا نظام فیل، تمام بوگیوں کی لائٹس اور پنکھے بند، مسافروں کو مشکلاتکا سامنا۔ بتایا گیا کہ پاکپتن سے لاہور جانے والی بھلے شاہ پسنجر ٹرین دورانِ سفر الیکٹریکل فالٹ کا شکار ہوئی تو ٹرین کی تمام بوگیوں کی لائٹس اور پنکھے بند ہو گئے۔ اچانک بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔شہریوں اور مسافروں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس کا مطالبہ کیا۔