لاہور(کرائم رپورٹر)لوئر مال پولیس نے 9 لاکھ روپے مالیت کی مشینری چوری کرنے والے باپ بیٹے کو گرفتار کرکے چوری شدہ تمام مشینری برآمد کرلی۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان یوسف اور حسن کو کاروبار میں نقصان ہونے پر مدعی مقدمہ نے ہمدردی کرتے ہوئے ملازمت پر رکھا، تاہم دونوں باپ بیٹے نے چند روز قبل اسی جگہ سے مختلف اقسام کی مشینری چوری کرلی اور لوڈر رکشے پر سامان لے کر فرار ہوگئے۔واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو لوڈر رکشے پر مشینری لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔