ٹریفک مسائل سے سالانہ 450ارب کا معاشی نقصان

 پنجاب میں35 فیصدفضائی آلودگی کی وجہ ٹرانسپورٹ قرار دیدی گئی 
 حادثات کے باعث سالانہ 4500 سیزائد اموت رپورٹ ہوتی ہیں 
لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور سمیت صوبہ بھر کے ڈویڑنل کمشنرز کی ماحولیاتی آلودگی کی رپورٹ میں ہو شربا انکشافات۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک مسائل کیسبب سالانہ پانچ لاکھ ٹن کاربن کی پیداوار فضا کوزہریلا بنانے لگی۔سرکاری دستاویزات میں ہوشربا انکشافات سامنے آگئے ،پنجاب میں سنگین ٹریفک مسائل سیسالانہ 450ارب روپیکا معاشی نقصان ہونیکا انکشاف ہوا ہے، ٹریفک مسائل کیباعث پٹرول کی مد میں عوام کی جیبوں پر بوجھ مزید بڑھ گیا، سالانہ ٹریفک مسائل کیسبب 5لاکھ ٹن کاربن کی پیداوار، فضا کوزہریلا بنانے لگی،پنجاب میں35 فیصدفضائی آلودگی کی وجہ ٹرانسپورٹ قرار،رجسٹرڈوہیکلزمیں سالانہ 12 فیصد اضافہ، مزید ٹریفک مسائل جنم دینے لگا،پنجاب میں ٹریفک روانی کے لیے موجودہ اقدامات ناکافی قرار ہیں، دستاویزات کے مطابق لاہورٹریفک مسائل کیباعث دنیا میں 144ویں نمبر پر ہے ،لاہور میں پیک آورزکیدوران ایوریج سپیڈ صرف 20 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کیا گیا ،بدترین ٹریفک نظام کیباعث پنجاب میں سالانہ تقریباً 15 ہزار حادثات ہوتے ہیں،ٹریفک حادثات کے باعث سالانہ 4500 سیزائد اموت رپورٹ ہوتی ہیں،ناکافی پبلک ٹرانسپورٹ کیباعث 65 فیصد شہری آبادی متبادل ذرائع آمدورفت استعمال کرنیپرمجبور ہیں، ڈویڑنل کمشنرز کی رپورٹ پنجاب حکومت کو ارسال کر دی گئی۔