ایک روپے 65 پیسے کمی سے پٹرول کی نئی قیمت 389 روپے 14 پیسے ہوگئی،ڈیزل 88 پیسے لٹر سستا اعلامیہ
اسلام آباد(بیورو رپورٹ)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کردی گئی۔پٹرولیم ڈویڑن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 65 پیسے کمی کردی گئی جس کے بعد نئی قیمت 389 روپے 14 پیسے ہوگئی۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 88 پیسے کمی کے بعد 424 روپے 4 پیسے ہوگئی۔اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 19 ستمبر سے 21 ستمبر تک 3 دن کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کر دیا۔