کیف(آئی این پی )یوکرین کی پارلیمنٹ نے ملک میں جاری روسی جنگ کے دوران نئی وزیرِاعظم یولیا سویریدینکو کو مقرر کر دیا ۔39سالہ یولیا سویریدینکو اس سے قبل نائب وزیرِاعظم کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔ ان کی تقرری کا مقصد جنگی حالات میں حکومتی صلاحیت کو بہتر بنانا اور مقامی دفاعی صنعت کو فروغ دینا ہے۔صدر وولودومیر زیلنسکی نے توقع ظاہر کی ہے کہ نئی حکومت اگلے چھ ماہ میں میدان جنگ میں مقامی ہتھیاروں کا حصہ 50فیصد تک بڑھا دے گی۔