لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور کے مختلف رہائشی علاقوں میں کبوتر بازوں کی جانب سے گھروں کی چھتوں پر لگائے گئے غیر قانونی اور اونچے پنجروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔اہلِ علاقہ نے ان پنجرات کے خلاف شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک رپورٹ میں شہریوں نے بتایا کہ کبوتر باز پرندوں کو اڑانے اور سنبھالنے کے بہانے دن بھر دوسروں کی چھتوں پر نظر رکھتے ہیں،جس سے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال ہو رہا ہے۔خاص طور پر خواتین کو اپنے ہی گھروں کے صحن اور چھتوں پر آنے جانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے کیونکہ کبوتر باز بغیر اجازت کسی بھی وقت پڑوسیوں کی چھتوں پر چڑھ جاتے ہیں