برائلر گوشت 8روپے کلو مہنگا

لاہور(خصوصی رپورٹ) برائلر گوشت کی قیمت 8روپے اضافے سے 512روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپے اضافے سے 353روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت مزید ایک روپے اضافے سے 266روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔