ایل ڈی اے :پراپرٹی کلیئرنس سرٹیفکیٹ کااجرا نہ ہوسکا

لاہور( خصوصی رپورٹ)لاہور میں جائیدادوں کی خرید و فروخت اور ملکیت کی منتقلی کا عمل آسان بنانے کے لیے ایل ڈی اے نے پراپرٹی کلیئرنس سرٹیفکیٹ متعارف کرانے کی اصولی منظوری دی تھی۔ منصوبے کے تحت کلیئر پراپرٹیز کے لیے این او سی کی شرط ختم کرکے ٹرانسفر کا عمل تیز اور آسان بنانا مقصود ہے۔تاہم منظوری کے باوجود سرٹیفکیٹ کا اجرا شروع نہیں ہو سکا، جس کے باعث پراپرٹی کی منتقلی کے لیے روایتی طریقہ کار بدستور رائج ہے۔ خریداروں اور فروخت کنندگان کو ٹرانسفر کے عمل میں سہولت دینے کے لیے مجوزہ اصلاحات تاحال نافذ نہیں ہو سکیں۔