انٹر داخلوں کی سوا2لاکھ درخواستیں

 1 لاکھ 47 ہزار سے زائد طالبات ،78ہزار طلبا نے درخواستیں دیں،ایف اے، آئی سی ایس مقبول شعبے 
لاہور(خصوصی رپورٹ)پی آئی ٹی بی کے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے اشتراک سے وضع کردہ آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم کے ذریعے پنجاب بھر کے سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے اب تک سوا دو لاکھ سے زائد آن لائن درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ان میں طالبات کی تعداد 1 لاکھ 47 ہزار سے زائد (65.25 فیصد)اور طلبا 78 ہزار (34.75 فیصد)ہیں یعنی ہر تین میں سے تقریبا ًدو درخواست دہندگان طالبات ہیں۔ ایف اے (86,220) اور آئی سی ایس (72,043)سب سے مقبول شعبے رہے، جو مجموعی درخواستوں کا 70 فیصد بنتے ہیں، جبکہ ایف ایس سی پری میڈیکل 39,255 درخواستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔