ہیٹ ویو ،واسا کے شہریوں کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدامات

ٹیوب ویلز کے اوقات کار کو ضرورت کے مطابق ایڈجسٹ کیا جائے
 لاہور (کرائم رپورٹر) ایم ڈی واسا غفران احمدنے ہیٹ ویو کے پیش نظر شہریوں کو بلاتعطل پانی کی فراہمی اور دیگر خدمات کی موثر فراہمی یقینی بنانے کے لئے واسا کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ترجمان کے مطابق تمام ٹاون ڈائریکٹرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ گرمی کی شدت کے دوران ٹیوب ویلز کے اوقات کار کو ضرورت کے مطابق ایڈجسٹ کیا جائے تاکہ شہریوں کو پانی کی قلت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ تمام ٹیوب ویلز کی موثر نگرانی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔ڈائریکٹر مینٹی نینس کو ہدایت کی گئی ہے کہ ٹیوب ویلز کی مشینری میں کسی بھی خرابی کی صورت میں فوری مرمت کر ائی جائے۔ اس کے ساتھ ہی ایمرجنسی صورتحال میں واٹر ٹینکرز کو ہمہ وقت الرٹ رکھنے اور فوری فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔ ایم ڈی واسا نے فیلڈ سٹاف کو گرمی کے دوران ہمہ وقت الرٹ رہنے کی بھی ہدایت دی ہے۔