متحدہ عرب امارات نے ایک لاکھ ٹن گندم مصنوعات فراہم کرنے کی درخواست کی ہے، پہلے مرحلے میں آٹا، میدہ ،سوجی اور دیگراشیاء برآمد کی جائیں گی
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان نے متحدہ عرب امارات(یو اے ای ) کی درخواست پر گندم مصنوعات برآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پہلے مرحلے میں متحدہ عرب امارات کو آٹا، میدہ ، سوجی اور دیگراشیا برآمد کی جائیں گی۔حکومتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ایک لاکھ ٹن گندم مصنوعات فراہم کرنے کی درخواست کی ہے، گندم مصنوعات کی برآمد سے پاکستان کی فلارمل انڈسٹری اور کسانوں کو معاشی فائدہ ہوگا۔سری لنکا،چین سمیت کئی ممالک نے پاکستان سے گندم مصنوعات خریدنے کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے، وفاقی حکومت کے زیر انتظام فلورملز گندم مصنوعات کی برآمد کے نظام میں شامل ہوں گی۔ پاکستان میں گندم کی نئی فصل کی آمد شروع ہونے سے ملکی غذائی ضروریات سے سرپلس گندم دستیاب ہوگی۔ پنجاب کی مقامی نئی گندم آئندہ ماہ آنا شروع ہو جائے گی۔