لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ب زراعت نے سموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام، جدید زرعی مشینری کے استعمال اور ماحول دوست زرعی طریقوں کے فروغ پر زور دیا ہے۔ رکن اسمبلی ذوالفقار شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں فصلوں کی باقیات جلانے کے نقصانات سے متعلق کسانوں میں آگاہی مہمات تیز کرنے، زرعی فضلے سے بائیوچارہ تیار کرنے اور محکمہ زراعت کو فنڈز فراہمی ودیگرامور کا جائزہ لیا گیا۔ ذوالفقار شاہ نے کہا جدید زرعی طریقوں سے پیداوار میں اضافے اور ماحولیاتی تحفظ یقینی بنایا جائے۔ رانا ارشد اور نے سموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے متعلقہ محکموں میں م ئوثر رابطہ کاری کو ضروری قرار دیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کسانوں کے مسائل کے عملی حل اور زرعی شعبے کی بہتری کیلئے اقدامات میں تیزی لانے پر بھی زور دیا۔