اسلام آباد (آئی این پی)عدالت نے حماد اظہر کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سردار محمد اکرم نے سماعت کی،تفتیشی افسر نے مزید 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔وکیل نے کہاکہ حماد اظہر کے حوالے سے تفتیشی اپنا بیان بدل رہا ہے ،پچھلی بار کہا کہ ڈنڈا اور دیگر سامان برآمد ہو گیا اس بار کیا برآمد کرنا ہے ، پولیس کون سی ریکوری چاہتی ہے ،ایف آئی آر کے مطابق تو حماد اظہر موقع پر موجود ہی نہیں تھے ، جب وہ موقع پر موجود ہی نہیں تھا تو ریکوری کیسی ،پولیس نے اتنے دنوں تک کسی کا ریمانڈ نہیں لیا ،ابھی تک چالان کیوں مکمل نہیں کیا جا سکا