پی ٹی آئی دور میں خیبر پختونخوا دہشتگردی کی لپیٹ میں رہا: غیرملکی صحافی

اسلام آباد(آئی این پی )غیر ملکی صحافی کیٹلن جورڈن باس نے پی ٹی آئی دور میں خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات اور صوبائی حکومت کی خاموشی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔غیر ملکی صحافی کیٹلن جورڈن باس کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے دہشت گردی کے باوجود افغان طالبان اور فتنہ الخوارج(ٹی ٹی پی) کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی، پی ٹی آئی کے دور میں خیبرپختونخوا میں دہشت گرد حملے ہوتے رہے، لیکن انہیں مکمل نظر انداز کیا جاتا رہا۔