کراچی لاہور کی پرواز پی کے 302، دبئی کراچی کی پرواز پی کے 213 شامل،مسافروں کو مشکلات کا سامنا
لاہور (خصوصی رپورٹ) ایئر لائنز کے انتظامی مسائل کے سبب ملک بھر کی 15 پروازیں منسوخ جبکہ 41 تاخیر کا شکار رہیں جس کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی لاہور کی پرواز پی کے 302، دبئی کراچی کی پرواز پی کے 213، اسلام آباد کوئٹہ اور سکھر کی پروازیں پی کے 325،326، 631، 632منسوخ کردی گئیں۔اسی طرح لاہور جدہ کی پرواز پی اے 471، دبئی کی پرواز پی کے 203، 204، پی اے 216اور کراچی جدہ کی نجی ایئر کی پروازیں ای آر 811، 812بھی منسوخ کردی گئیں۔ نجی ایئر کی شارجہ اسلام آباد کی پرواز پی اے 212بھی منسوخ کردی گئی۔