ٹرمپ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوگئی: امریکی جریدہ

 اب وقت آ گیا ہے  امریکہ پاکستان پر اعتماد کرے اور اسے خطے میں اپنا سٹریٹجک پارٹنر بنائے
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی جریدے فارن افیئرز نے  اعتراف کیا ہے کہ امریکا کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہو چکی ہے اور پاکستان کو زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار دیا ہے۔امریکی میگزین  کی تازہ رپورٹ کے مطابق بھارت کبھی بھی امریکا کا بھروسا مند اتحادی نہیں رہا اور نہ ہی وہ واشنگٹن کی توقعات پر پورا اترا، اب وقت آ گیا ہے کہ امریکا پاکستان پر اعتماد کرے اور اسے خطے میں اپنا سٹریٹجک پارٹنر بنائے۔فارن افیئرز نے اس بات کو اجاگر کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور بھارت کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کو سراہ چکے ہیں۔